پاکستان اپنی اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرے، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دے۔ پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران نے سیکڑوں بیلسٹک میزائل اور ڈرون اسرائیل بھیجے۔ یہ کوئی ایساعمل نہیں کہ جو فلسطینیوں کے مفاد میں ہو۔ ہم اس کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ایران کے عدم استحکام اور خراب رویے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ ایران کے ارادوں سے متعلق کافی شکوک وشبہات ہیں اور پاکستان متعدد شعبوں میں اہم شراکت دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا۔ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کبھی بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جبکہ انسداد دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں