لاہور کی لوہا مارکیٹ میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ کے دوران سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، لوکل سریا 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔
برینڈڈ سریا 5 ہزار اضافے 2لاکھ 55 اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہو گیا،سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی صنعت کی پیدواری لاگت بڑھے گی۔
سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
دوسری جانب ایف بی آر نے سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔
ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی،ریجن ٹو کیلئے بھی سیلز ٹیکس ویلیو 135 روپے سے 200 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔
200روپے ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،یاد رہے ریجن ون میں پختوانخوا ، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد، گوجر خان شامل ہیں ،ریجن ٹو سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
پہلاون ڈے،ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم نے پاکستان کو113رنزسےہرادیا
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بین الاقوامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا، لاہورہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔