ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق


ڈیرہ اسماعیل خان میں علاقہ سگو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم انٹیلیجنس اہلکاروں کی چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واٹس ایپ نےچیٹ فلٹرز نامی نیا فیچر متعارف کرادیا

پولیس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ایک شخص ایک بچی شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، بعد ازاں زخمی شہری اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور ایس ایچ او درابن بھاری نفری کے ہمراہ جاے وقوعہ پر پہنچ گئے،نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نوازشریف نے توشہ خانہ سے کبھی کوئی گاڑی نہیں لی، نیب تحقیقات

دوسری جانب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 5 کسٹمز اور راہ گیر بچی کی شناخت ہو گئی،شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر محمد اسلم، حوالدار اکبر زمان، حوالدار عنایت اللہ، ایف سی شہاب علی اور ایف سی عطار عالم کے نام سے ہوئی۔

حقیقی طور پر کوشش کریں تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی لا سکتے ہیں، صدر مملکت

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی چار سالہ بچی کی شناخت لائیبہ بی بی دختر حضرت بلال قوم بنوچی سکنہ بنوں سے ہوئی،جاں بحق راہ گیر کی شناخت صفت اللہ ولد مختیار علی قوم بنوچی سکنہ بنوں سے ہوئی۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آراورممبر کسٹمز آپریشنز نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اورلواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،شہدا کی ملک کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان کسٹمز ملک و قوم کی خدمت کے لئے پر عزم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں