کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ، ایکس پر پابندی ختم کی جائے ، سعد رفیق

سعد رفیق (saad rafiq)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایکس ( ٹویٹر) پر پابندی ختم کی جائے۔

ایکس پر جاری بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہو گا۔

خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی آزاد اراکین کو حکومت بنانے کا مشورہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے رپورٹس جمع کرائے جانے کے باوجود ایکس سروس بحالی سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 مئی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے 9 مئی تک سماعت ملتوی کردی تھی۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں 17 فروری سے ایکس کی سروس معطل ہے ، گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے بحال نہ کیا جا سکا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں