آزاد کشمیر حکومت نے نجی ٹوبیکو کمپنی بند کر دی ، سینکڑوں ملازمین بیروزگار

تمباکو کمپنی (tobaco company)

نجی تمباکو کمپنی کے ملازمین نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے استدعا کی ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے بغیر کسی نوٹس کے فیکٹری بند کی جس کی وجہ سے 400 سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی قتل کیا جا رہا ہے ، اس معاملے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ ہم اپنا روزگار کما سکیں۔

ملازمین نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کرکے انصاف فراہم  کیا جائے۔

ملک بھر کے کئی شعبوں میں لاکھوں لوگ ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

دوسری جانب کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنی ہے جو ہر ماہ باقاعدگی سے ٹیکس کی مد میں رقم قومی خزانے میں جمع کرواتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ان عوامل کے سبب آزاد کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں