پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 286پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز میں ہی 100انڈیکس میں 286پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دوران کاروبار انڈیکس 65ہزار789پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا جس میں 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے سرپلس میں آ گیا، اسٹیٹ بینک

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار502 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 702 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

گزشتہ روز 32 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 5 کروڑ روپے رہی۔


متعلقہ خبریں