کے پی حکومت کا پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

علی امین گنڈا پور (ali amin gandapur)

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی نے حکام کو 4ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

محمد عامر نےقومی ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کر دیا

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مراکز صحت میں الٹراساؤنڈ، آپریشن تھیٹراورگائنی کیلئے اقدامات کیے جائیں، مراکز صحت میں ڈاکٹر، نرسوں اورطبی عملہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے، تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے صحت کارڈ پینل میں شامل کیاجائے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اسپتالوں میں فیئر پرائس فارمیسی جلد قائم کی جائیں، اسپتالوں کو درکار عملے اور طبی آلات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، ایک مہینے میں نئی ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے، اسپتالوں میں تیمارداروں کے بیٹھنے اور سونے کیلئے الگ سے جگہیں مختص کی جائیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹربائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے، حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈکلیئر کرنے، اسپتالوں کی بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے اور اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے 7ماہ کے دوران پاکستان میں 16.5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی

حکام کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سٹی کا مقصد علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے، 65 سال سے زیادہ عمرکے شہریوں کا ہر 3ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائیگا، اس کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا جہاں فری چیک اپ میں لیب ٹیسٹ، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں