ہم نے بچوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف نہیں بلکہ لیپ ٹاپ دیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے بچوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف نہیں بلکہ لیپ ٹاپ دیے ہیں، ہم تعلیم کو ایمرجنسی کے طور پر ڈکلیئر کریں گے۔

اسلام آباد میں دانش اسکول سائٹ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے آج بہت خوشی کا دن ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں دانش اسکولز کاجال بچھایا، بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے دانش اسکول کی بنیاد رکھی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہزاروں بچے دانش اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں، دانش اسکول یتیم بچوں کا سہارا بنا۔ جب دانش اسکول بنا رہے تھے تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دانش اسکول کے طلبا دنیا بھر میں اپنا اثر قائم کررہے ہیں۔

وزیراعظم اور ولی عہد کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی تعاون کو فروغ دینےپراتفاق

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امرا کیلئے ہیڈ اسٹارٹ اسکول بن چکے ہیں تو غریب اور یتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکتے؟ کیا غریب کاحق نہیں کہ انہیں بھی دیگراچھے اسکولوں کی سہولتیں مل سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکول کے بچے کھیلوں کے میدان میں بھی شاندار ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ غریب اور یتیم بچوں کیلئے ہم نے کھیلوں کے میدان بھی بنانے ہیں۔ہزاروں بچوں اور بچیوں کے ماں باپ کے پاس تعلیم کیلئے وسائل نہیں تھے۔


متعلقہ خبریں