وہاب ریاض کیلئے پی سی بی میں نیا عہدہ تخیلق، قومی ٹیم کے سینیئر مینجر مقرر

وہاب ریاض

پاکستان کرکٹ ٹیم میں مینجر کا عہدہ ہونے کے باوجود وہاب ریاض کو قومی ٹیم کا سینیئر مینجر مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر رہنے والے منصور رانا کی موجودگی میں سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو سینیئر منیجر بنایا گیا ہے۔ منصور رانا چار سال سے بطور ٹیم مینجر پاکستان ٹیم فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں وہاب ریاض سلیکشن پالیسی پر نظر رکھیں گے اور روٹیشن پالیسی کا پلان دیں گے۔ سینیئر مینجر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹیم سلیکشن پلان کے مطابق ہو رہی ہے۔

پی سی بی کانیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان

ٹیم مینجر وہاب ریاض کی پاک نیوزی لینڈ سیریز کی پلیئنگ الیون میں رائے اہم ہوگی، وہ ہر کھلاڑی کے ورک لوڈ کو بھی مانیٹر کریں گے۔ ہوم سیریز کے پانچوں میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سع اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اظہر محمود ہیڈ کوچ اور محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں سعید اجمل باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں