اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کروڑوں روپے کے جرمانے تاخیر کا شکار


اسلام آباد (ابو بکر، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 3 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کے 1 لاکھ 59 ہزارای چالان کی ریکوری تاخیر کا شکار ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول دستاویز کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 1 لاکھ 59 ہزار ای چالان ٹکٹوں کی وصولی ممکن نہ ہوسکی جن کی مالیت 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے92پیسے کا مزید اضافہ

مالی سال 2022-23 میں مجموعی 2 لاکھ 4 ہزار 611 افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ جن کی کل مالیت 4 کروڑ 31 لاکھ 94 ہزار 200 روپے بنتی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 45 ہزار 612 افراد نے 96 لاکھ 16 ہزار 600 روپے کا جرمانہ ادا کیا جبکہ 1 لاکھ 59 ہزار افراد کو جرمانہ واجب ادا ہے جس کی مالیت 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

دستاویز میں مذید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے پاس ای چالان ٹکٹوں کے خلاف جرمانے کی رقم کی جلد وصولی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا الیکڑانک ٹریفک اوفنس سسٹم نظام کے ساتھ کوئی مطابقت نہیں کہ ای چالان کے ذریعے جاری کیے گئے تمام جرمانے وقت پر جمع کرائے جائیں۔

دستاویز کے مطابق ای چلان وقت پر وصول نہ کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس انتظامیہ کی سنگین غلطی ہے، زرائع نے دعوی کیا کہ ای چلان وقت پر وصول نہ کرنے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کی بجائے بڑھ رہی ہے، مقررہ ٹائم کے بعد چلان بھرنے پر جرمانہ ہوتا تھا لیکن یہ اب ختم کر دی ہے۔

پی سی بی کانیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انتظامیہ نے بتایا کہ چالان کی تاخیر سے وصولی سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں ہے۔ مزید بتایا کہ مالی سال 2022-23 میں 1 کروڑ 11 لاکھ 95 ہزار 400 روپے چالان کی مد میں جرمانے وصول کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بہت بڑی رقم بقایا ہے جس سے حکومت کو اس کے واجب الادا ریونیو سے محروم کردیا گیا ہے۔ دستاویز میں متعلقہ حکام سے سفارش کی گئی ہے کہ رقم وصول کر کے خزانے میں جمع کرائی جائے۔


متعلقہ خبریں