پاک نیوزی لینڈ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کل پریس کانفرنس میں متوقع


پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے، ٹیم میں عثمان خان اور محمد عامر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل ہونے کا امکان ہے۔ قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔

دورہ پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہوگا، سیریز میں لوکل کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں قومی کرکٹر عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر اور عرفان نیازی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

دیگر نئے کھلاڑیوں میں زمان خان، ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی نیوزی لینڈ سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کی ٹکٹیں آج سے فروخت ہوں گی

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ عثمان خان پاکستان کے لیے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں غیر ملکی کوچز کی دستیابی کا دارومدار انکے ساتھ کنٹریکٹ پر ہے۔


متعلقہ خبریں