دورہ پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

new zealand

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹاپ کرکٹرز اس بار بھی آئی پی ایل میں ڈالرز کمانے میں مصروف ہیں جبکہ سٹارز سے عاری کیوی ٹیم پاکستان آئے گی۔

نیوزی لینڈ گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی پاکستان کے ٹور پر اپنی دوسرے درجے کی ٹیم بھیجے گا، اس بار بھی وجہ آئی پی ایل ہی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ ہم نیٹ ورک کے ٹین اسپورٹس پر

نیوزی لینڈ کو آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان آنا ہے تاہم سپر سٹارز کین ولیمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، لوکی فرگسن، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، راچن رویندرا، ڈیون کونووے اور ٹرینٹ بولٹ آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے لئے اعلان کردہ ٹیم کیلئے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مائیکل بریس ویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 9 اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور 1 کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہے جبکہ مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی کے نام شامل ہیں، ایڈم ملنے، جمی نیشم، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں