مائیکل تھامسن کا استعفیٰ منظور ، آمنہ عمران ایچی سن کالج کی قائم مقام پرنسپل تعینات

ایچی سن پرنسپل (aitchison principal)

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے آمنہ عمران کو قائم مقام پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ  گورنر پنجاب اور پرنسپل ایچی سن کے درمیان معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کی جس پرمائیکل تھامسن نے احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دیکر اسے کالج کے نظام میں مداخلت قرار دیا تھا۔

احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی، ایچی سن کالج کے پرنسپل احتجاجاً مستعفی

مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس، نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

گورنر پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے 2 سال میں 200 سے زائد چھٹیاں کی ہیں اور ان سے متعلق انکوائری بھی جاری ہے ۔

احد چیمہ کے بچوں کی فیس ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی،گورنرپنجاب

معاملہ شدت اختیار کرنے پر وفاقی وزیر عطا تارڑ نےایچی سن کالج کے پرنسپل کو فون کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ۔ تاہم آج ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں