احد چیمہ کے بچوں کی فیس ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی،گورنرپنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا، گورنر نے اسپیکر کو مراسلہ بھیج دیا

احد چیمہ کے بیٹے کی فیس معافی اور ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچی سن میں فیس معافی کا معاملہ مختلف انداز سے پیش کیا جا رہا ہے، احد چیمہ کے بچوں کی فیس ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ اور ان کی فیملی اسلام آباد شفٹ ہوگئی تھی،ان کے بچوں نے ایچی سن کالج میں تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ دیں تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم نہ حاصل کرنے کے باوجود جو فیس کا نوٹس ملا ،اسے معاف کیا گیا،کسی طالب علم کے اسکول چھوڑنے کے بعد فیس نہ لینے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔

احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی، ایچی سن کالج کے پرنسپل احتجاجاً مستعفی

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گزشتہ سال ہی استعفیٰ دے دیا تھا ،ہماری درخواست پر پرنسپل اگست 2024 تک عہدے پر کام کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن مستعفی ہو گئے۔

مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس، نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں کے حوالے سے میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔

احد چیمہ کی اہلیہ نے فیس معافی کے لیے گورنر پنجاب کو درخواست دی تھی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کے کہنے پر احد چیمہ کے دونوں بچوں کی تین سال کی فیس معاف کی گئی۔

گورنر پنجاب کے حکمنامے کے مطابق انہوں نے ہمدردانہ غور کرتے ہوئے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کی، کالج کے پرنسپل نے منظور شدہ چھٹی کے دورانیے کے بعد اسکول جوائن نہ کرنے پر احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ بھی منسوخ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں