مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سیتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف

saba faisal

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ انکی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے کپڑے سلائی کررتی تھیں۔

صبا فیصل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے میری کپڑوں کی فیکٹری تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز، جو اب وزیراعلی پنجاب کے منصب پر فائز ہیں، انکے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔

صبا فیصل نے بتایا جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے اپنا بزنس بند کرنا پڑا اور بزنس بند کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ کا ٹائم صرف سوچنے کیلئے لیا،استخارے کئے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت سوچا کہ کہیں میں غلط تو نہیں کررہی اور ایسا نہ ہو کہ مجھے پچھتانا پڑے اپنے اس فیصلے پر لیکن آخر میں مجھے یہ ہی سمجھ آئی کہ بند کردینا چاہیے اور میں سب چھوڑ چھاڑ کراچی آگئی، اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں