کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہین نے میری بات نہیں مانی، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔

سابق کپتان نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔ کپتانی کے معاملے میں میری بات نہیں مانی۔

اگر لابی کرتا تو پی سی بی کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان جبکہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کریں۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے کپتان تبدیل کرنے کے معاملے پر شاہد آفریدی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر حیران ہوں۔ اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 1 سیریز میں کپتانی کرنے والے شاہین آفریدی سے قیادت لے کر بابر اعظم کو سونپ دی تھی۔


متعلقہ خبریں