استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، 29 افراد ہلاک


استنبول: ترکیے کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کے باعث 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا کہ اس دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

نائب کلب کی 16 منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں آگ 12 بجکر 45 منٹ پر لگی جس پر فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا۔ عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث کلب کی دوسری منزل مکمل طور پر جل گئی۔

فائر بریگیڈ کی 31 گاڑیوں اور 86 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں رواں ہفتے بڑے طوفان کی پیشگوئی

استنبول کے گورنر داوت گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیسکتاس ضلع کے گیریٹیپے میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جبکہ آگ میں زخمی ہونے والا ایک شخص اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ زمین کے نیچے پہلی اور دوسری منزل پر واقع نائٹ کلب میں لگی تھی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، نیوز چینل این ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ جائے وقوعہ سے 5 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں