خوبرو اداکارہ نوال سعید نے تعریفی پیغامات بھیجنے والے کرکٹرز کا نام بتانے سے انکار کردیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس موقع پر میزبان نے اداکارہ کے ایک پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نوال سعید کو بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔
تاریخی ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی نشر ہونے کو تیار
میزبان نے نوال سعید سے کہا کہ آپ آج نام بتادیں بس۔بعد ازاں میزبان نے کرکٹرز کے نام لینا شروع کر دیئے جس میں نسیم شاہ کا نام لیا گیا۔
نسیم شاہ کے نام پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں میسج کرنے والا شادی شدہ تھا۔اس عندیے کے بعد شعیب ملک کا بھی نام لیا گیا مگر نوال سعید خاموش رہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ ایک شو کے دوران اس موضوع پر بات کر چکی ہیں اور ان کی زبان سے نام بھی نکل چکا ہے، وہ اب اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتیں۔