9 مئی سانحہ کے بعد روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

hamad azhar, 9th may incident

سانہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما حماد اظہر 327 دن کے بعد منظر عام پر آگئے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائیکورٹ پیش ہوئے، انہوں نے راہداری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے سابق وفاقی وزیر کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

پنجاب میں قحط سالی کا خدشہ، خطرے سے خبردار کر دیا گیا

عدالت نے 51 مقدمات نے حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور کر لی، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کئی شہروں میں ان کے خلاف کیسز ہیں، اور مزیدکتنا وقت دیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ بتائیں۔اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ وقت دے دیں۔

ضمانت منظورہونے کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا،میرے اوپرایک وقت میں 51 مقدمات بنائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایک جماعت دو تہائی اکثریت کیساتھ جیت رہی تھی اسے شکست میں تبدیل کیا گیا، میں آئندہ چند دنوں کے دوران پریس کانفرنس کے دوران تمام تفصیل بیان کروں گا۔


متعلقہ خبریں