ایلون مسک کا مخصوص ایکس اکاؤنٹس کیلئے پریمیئم فیچرز کی مفت فراہمی کا اعلان

ایلون مسک

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی جانب سے مخصوص ایکس اکاؤنٹس کے لیے پریمیئم فیچرز کی مفت فراہمی کا اعلان کردیا گیا۔

ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں ایکس کے سبسکرپشن پروگرام کے حوالے سے نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے ایکس صارفین ماہانہ فیس ادا کیے بغیر ہی پریمیئم فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں گے۔

ایکس کے مالک کا اپنی ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ‘ان تمام ایکس اکاؤنٹس کو پریمیئم فیچرز تک مفت رسائی ہوگی جن کو ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ اکاؤنٹس سبسکرائب کررہے ہوں گے۔

امریکی میڈیا نے ایلون مسک کے چین کیساتھ تعلقات کو خطرناک قرار دے دیا

ایلون مسک نے مزید بتایا کہ 5 ہزار ویریفائیڈ فالوورز والے اکاؤنٹس کو پریمیئم پلس کے فیچرز تک مفت رسائی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تبدیل کی گئی ایکس کی نئی پالیسیز کے مطابق پریمیئم کی سبسکرپشن کی ماہانہ فیس 2250 روپے مقرر کی گئی تھی۔ صارفین کو متعدد خصوصی فیچرز جیسے ایڈٹ پوسٹس، طویل پوسٹس اور ویڈیو اور دیگر تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں