مفرور کو بھی الیکشن لڑنے کا حق حاصل ، اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کے کاغذات منظور کر لئے

مراد سعید ( murad saeed)

فوٹو:فائل


اپیلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تمام 8 اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ تصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط اصلی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کی رقم جمع کی ہے۔

اعظم سواتی سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کیلئے اہل قرار

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے، مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں ہو سکتے، مراد سعید نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے، ان کے کاغذات پاور آف اٹارنی کے ذریعے جمع ہوئے جو درست ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے مراد سعید ، پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کرلیے

خیال رہے کہ گزشتہ روزپشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں مراد سعید ، اعظم سواتی  ،فیصل جاوید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے یم اپریل تک جواب طلب کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں