اعظم سواتی سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کیلئے اہل قرار


ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جنرل نشست پر منظور کرلیے۔

اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

سینٹ الیکشن کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اعظم سواتی کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایپلٹ ٹریبونل نےاعظم سواتی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کو سینٹ الیکشن کی جنرل نشست کےلیے اہل قرار دیا،جسٹس شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

لیگی ایم پی اے کی کالے شیشوں والی گاڑی روکنے پر تھانیدار کا تبادلہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شوکت بسرا نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک کے حوالے سے گردش کرنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

2365 سرکاری افسران کی غیرملکی یا دوہری شہریت ہونے کا انکشاف

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن ایم این اے اور ایم پی ایز نے پارٹی سے غداری کی ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے تمام ایم این ایز اور اراکین صوبائی اسمبلی متحد ہیں،جو اراکین منتخب ہوئے ہیں وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوئے۔

ایکس بندش کی ذمے داری کسی کو لینی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے

شوکت بسرا کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک، محمود خان، جہانگیر ترین اور عثمان بزدار سمیت سب کی غلط فہمی دور ہو گئی،غلط فہمی رکھنے والے ایم پی اے اور ایم این اے تو کیا اپنی سیاست بھی دفن کر بیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں