پشاور بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد

brt

پشاور بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، ڈی جی نیب کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

پشاوراحتساب عدالت نے بی آر ٹی کےٹھیکیداروں کے دو کمرشل پلاٹس بھی سیل کر دیئے ہیں۔نیب وکیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔

ڈی جی نیب نے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد، دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

پشاور، بی آر ٹی منصوبہ مالی خسارے سے دوچار

ٹھیکیدار کے وکیل نے بتایا کہ نیب کے پاس ٹھیکیداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار نہیں اثاثے منجمد کرنا غیر قانونی ہے۔

نیب وکیل نے جواب دیا کہ ڈی جی نیب کے پاس اختیار ہے عدالت ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کریں۔

عدالت نے نیب اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی۔


متعلقہ خبریں