پشاور، بی آر ٹی منصوبہ مالی خسارے سے دوچار

brt

پی ٹی آئی دور حکومت میں شروع ہونے والا بی آر ٹی منصوبہ مالی خسارے سے دوچار ہے۔

بی آرٹی کا خسارہ پورا کرنے کے لئے ایک بار پھر کرائے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے اور کے پی آربن موبیلیٹی اتھارٹی کی تجاویزپرمشتمل سمری صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پہلی تجویز کے تحت کرائے میں 5 سے 20 روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، کرایوں میں اضافے سے سالانہ آمدن کا تخمینہ ایک ارب 36 کروڑ 33 لاکھ روپے ہے۔

جب کہ دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ کرائے میں 5 سے 10 روپے کے اضافے سے سالانہ 67 کروڑ 21 لاکھ روپے آمدن ہوگی۔

ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں 12 ہزار 430 ارب روپے کا اضافہ

دستاویز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آرٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،کرایوں میں ردوبدل نہ کرنے سے صوبائی حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے اور کرایوں میں اضافے سے صوبائی حکومت پر سبسڈی کی مد میں بوجھ کم ہوگا۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافے کے ساتھ دیگر آپشنز پر بھی کام کرنا ہوگا، ایکسپریس روٹ پربسوں کے کرایوں میں 10 سے 20 روپے اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت بی آرٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے جب کہ گزشتہ سال جون 2023 میں بی آرٹی کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں