مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، پہلی مرتبہ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل

Common Interests Council

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹھ رکنی کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

اسٹاک مارکیٹ درست سمت پر گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، جلد معیشت مستحکم ہوگی، وزیر خزانہ

نوٹیفیکیشن کے مطابق کونسل میں چاروں وزرائے اعلی بطور ممبران شامل ہوں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہوں گے۔

دیگر ممبران میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینیئر امیر مقام کو بھی مشترکہ محدث کونسل کے ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی۔


متعلقہ خبریں