سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار

جیسن گلیسپی

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا کے کوچ جیسن گلیسپی کا قومی ٹیم کو بطور کوچ جوائن کرنے کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

دوسری طرف ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق جیسن گلیسپی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے وہ  کوچنگ چھوڑ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کی کمان ایک مرتبہ پھر شاہین سے لیکر بابر اعظم کو دی جانے کا امکان

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا۔ جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہے تھے۔

اس حوالے سے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی  ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے۔ اب نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے  بے تاب  اور اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں۔


متعلقہ خبریں