بیکٹیریا سے بچنے کیلئے دو سے تین ماہ بعد ٹوتھ برش تبدیل کرنا ضروری

ٹوتھ برش

ٹوتھ برش دانتوں کی صحت و صفائی کے لیے ہماری روز مرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم ٹوتھ برش کو صحیح وقت پر تبدیل نہ کیا جائے تو یہی آپکی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ضروری ہے کہ وقتاً فوقتاً اپنا ٹوتھ برش تبدیل کرتے رہنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ٹوتھ برش کے برسلزٹوٹ جائیں یا ان میں بیکٹیریا اور وائرس بڑھ جائے تو یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوتھ برش کو تقریباً 3 ماہ میں تبدیل کرلینا چاہیے، 2 سے 3 ماہ کے بعد آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز کمزور ہو جاتے ہیں اور اس میں بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں۔

دانت ٹوٹنے پر پریشان مت ہوں، نئے قدرتی دانت نکلنے کی دوا ایجاد

یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر ٹوتھ برش کو پانی سے صاف کرتے ہیں لیکن یہ پانی سے صاف نہیں ہوتا۔ منہ سے گندگی، لعاب وغیرہ اس میں لگ جاتے ہیں۔

برسلز کمزور ہونے کے علاوہ ایک اور نشانی یہ ہے کہ جب آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز رنگ بدلنا شروع کردیں، اس سے یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ اب آپ کے ٹوتھ برش کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔


متعلقہ خبریں