کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل کی جانب سے افطار کا اہتمام


کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل جناب ڈینیلو جیورڈینیلا نے کی۔

یہ تقریب کراچی میں مقیم مسلمانوں اور غیر مسلموں بشمول سرکاری عہدیداروں، سفارت کاروں، مذہبی علماء اور مقامی معززین کے لئے رمضان کے مقدس مہینے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، فریال تالپور،ڈاکٹر ظفر اللہ خان، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ریئر ایڈمرل سلمان الیاس بھی موجود تھے۔

ڈینیلو جیورڈینیلا نے اپنی تقریر میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور رمضان کے مقدس مہینے میں وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ افطار کی میزبانی کا بنیادی مقصد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا، افراد کے درمیان موجود اختلافات کو بالائے طاق رکھنا اور مشترکہ انسانی اقدار کو تلاش کرنے کے قابل ہونا ہے جو بنی نوع انسان کے لئے عالمگیر ہیں۔ کھانا ایک ایسا عنصر ہے جو خوشی کے وقت میں ہم سب کو اکٹھا کرتا ہے، غم کے وقت، یہ ہمیں ان کی ذات، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر ایک ہی میز پر دوسروں کے ساتھ کھانا بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایک دوسرے سے زیادہ ملتے جلتے ہیں جتنا ہم سوچتے ہیں۔ یہ صرف نقطہ نظر کا معاملہ ہے کہ ہم اس دنیا یا ایک دوسرے کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ صرف مکالمے کے ذریعے ہی میرا ماننا ہے کہ مذاہب کے بارے میں غلط فہمیوں کو دنیا میں بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ رمضان جو نوروز، ہولی، چینی نئے سال اور ایسٹر کے موقع پر بھی منایا جاتا ہے، پوری انسانیت کے لئے صحت، خوشحالی، خوشیاں لے کر آتا ہے اور یہ اقدامات امن اور رواداری کو فروغ دینے کے لئے ہماری شعوری کوششوں اور ذہن سازی کے ساتھ اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنائیں۔


متعلقہ خبریں