لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے اور قوم کو اس کے ساتھ تجارت قبول نہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل تک ہندوستان سے تجارت کے حق میں نہیں ہیں اور وزیر خارجہ کے بھارت سے تجارت کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ کے بس میں ہو تو اسرائیل سے بھی کاروباری تعلقات قائم کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا وقت گزر گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
سراج الحق نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات مضبوط کیے جائیں جبکہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور وسائل کا فائدہ اٹھایا جائے۔