پرویز الٰہی پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمات درج کریں گے، بیرسٹر سیف


خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرویز الہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔

پرویزالٰہی کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ

بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہی ٰکا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔ ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ذاتی انتقام کو لے کر سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہیٰ تک رسائی نہیں دی گئی تو قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرینگے ، شیر افضل مروت

خیال رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں