علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Ali Amin Gandapur

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے پہنچے تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈاپور ڈیوٹی جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 اپریل تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی،علی امین گنڈاپور کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

وکیل ظہور الحسن نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اے ٹی سی میں دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے،درخواست گزار انویسٹی گیشن میں شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں، درخواست میں کہاگیا کہ ایف آئی آر کا مقصد درخواست گزار کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔

پاک بحریہ کی میری ٹائم ایجنسی کے جہاز اور 8 بھارتی کشتیوں کے درمیان جھڑپ

وکیل صفائی راجہ ظہور کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔

وکیل صفائی راجہ ظہور الحسن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف 50 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور انہیں عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں