فیفا ورلڈکپ اور ایشیاکپ کوالیفائر، اردن نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر

فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں کھیلے گئے قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔

حال ہی میں ایشیا کپ فائنلسٹ رہنے والی اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔

غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، اردن

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے گروپ جی میں اس وقت سعودی عرب سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر تاجکستان، تیسرے پر اردن جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ پاکستان کو پہلے دو میچز میں سعودی عرب اور تاجکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اردن کی فٹبال ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اردن کی فٹبال ٹیم کا مسقط سے اسلام آباد پہنچنے پر اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست نے شاندار استقبال کیا جبکہ سفارت خانے کے اراکین اور فٹبال فیڈریشن کے آفیشل بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں