الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ایپلٹ ٹریبونلز قائم کئے گئے، خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے جسٹس نعیم انور، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فضل سبحان ایپلٹ ٹریبونل ہیں۔
پنجاب حکومت کاپیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت ضروری کوائف کیلئےدستک پروگرام شروع کرنےکافیصلہ
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ سندھ کی نشستوں کیلئے جسٹس شمس الدین عباسی ایپلٹ ٹریبونل ہیں، بلوچستان کی نشستوں کیلئے جسٹس عامر نواز رانا ایپلٹ ٹریبونل مقرر کئے گئے۔
پنجاب کی نشستوں کیلئے جسٹس شاہد کریم، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس احمد ندیم اور جسٹس مرزا وقاص رف ایپلٹ ٹریبونل ہوں گے۔
بی ایل اے کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش، 8 دہشتگردمارے گئے
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسروں کے فیصلے ایپلٹ ٹریبونلز میں چیلنج کئے جاسکیں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔