بی ایل اے کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش، 8 دہشتگردمارے گئے

PAK ARMY

سیکورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کا گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام  8 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

پنجاب حکومت کاپیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت ضروری کوائف کیلئےدستک پروگرام شروع کرنےکافیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گوادرمیں پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخلےکی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نےبروقت کارروائی کرتےہوئےناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی میں تمام8دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ ہلاک دہشتگردوں کےقبضےسےبھاری مقدارمیں اسلحہ،گولہ باروداوردھماکاخیزموادبرآمد کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم نے دو ریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی امور کابینہ ڈویژن کےماتحت کردیے

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں سیکیورٹی فورسزکے2بہادرجوان بھی شہید ہوئے ہیں جن میں سپاہی بہار خان اورسپاہی عمران علی شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی فورسزامن واستحکام کوسبوتاژکرنےکی کوششوں کوناکام بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔

 


متعلقہ خبریں