پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان

نیوزی لینڈ

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 25 رکنی قومی اسکواڈ کے سلیکشن کے معاملے پر کل اجلاس طلب کرلیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے قومی اسکواڈ کے اعلان کیلئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں اجلاس کل ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت پر غور کرے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ممکنہ 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل یا پرسوں متوقع ہے۔

سہ ملکی ٹورنامنٹ : نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اگلے ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

پانچ میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلی جائے گی۔ سیریز کے پہلے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18، 20 اور 21 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول فائنل، راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے آخری دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ کیوی کھلاڑی سیریز یں شرکت کے لیے 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں