ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں اقتصادی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور امریکہ پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن: ٹیکساس امیگریشن قانون کو نافذ کرنے کی اجازت

ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والا اہم ترین انویسٹر ہے جبکہ امریکہ منگلا اور تربیلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی تعاون کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں