واشنگٹن: ٹیکساس امیگریشن قانون کو نافذ کرنے کی اجازت


واشنگٹن: سپریم کورٹ نے ٹیکساس امیگریشن قانون کو نافذ کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق قانون پولیس کو غیر قانونی داخل ہونے والے تارکین وطن کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔

میکسیکو سے غیر قانونی طور پر ٹیکساس میں داخل ہونے والوں کو6 ماہ قیدکی سزا ہو گی۔

ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کے مطابق جاری کردہ فیصلہ عدالتی حکم کی بڑی جیت ہے اور قانون اب نافذ العمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2024 گرم ترین سال ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

وائٹ ہاؤس نے ٹیکساس امیگریشن قانون کی مخالفت کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیکساس کو نقصان دہ اور غیر آئینی قانون نافذ کرنے کی اجازت سے متفق نہیں ہیں۔

میکسیکو حکومت نے کہا کہ ٹیکساس کی طرف سے واپس بھیجے گئے کسی بھی شخص کو قبول نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں