میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا، امام کعبہ


ریاض: امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ اعتدال کو فروغ دینے اور غلط فہمیوں کو حتم کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کے دوسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ تصادم کو ہوا دینے والوں کا سد باب ہونا چاہیے تاکہ اسلامی اخوت کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دیدی

انہوں نے کہا کہ اعتدال کو فروغ دینے اور غلط فہمیوں کو حتم کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پاکستان سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر علمائے کرام شریک تھے۔

کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو امت مسلمہ کی وحدت کے لیے کوشاں ہیں،

انہوں نے کہا کہ اسلامی باہمی بھائی چارے اور یگانگت کا عملی درس دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں حکم دیتے ہیں کہ تفرقے سے بچو اس لیے ہمیں اللہ اور رسول کریمﷺ کے حکم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تفرقہ بازی سے اجتناب کرنا، وحدت اور اتحاد کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ ہم دین اسلام کی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں۔


متعلقہ خبریں