دعا ہے فیصل واوڈا ایم کیو ایم میں آجائیں، پارٹی کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، رؤف صدیقی

فیصل واوڈا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ دعا ہے فیصل واوڈا پارٹی کا حصہ بن جائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جو پارٹی فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہوگا۔ فیصل واوڈا کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں انہیں کہا تھا کہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں۔ جو بڑی جماعتوں کے لوگ غریبوں کی بات کرتے ہیں وہ ہمارے پاس آجائیں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، فیصل واوڈا

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم میں شمولیت سے متعلق کہا کہ اس وقت ملک میں آزاد کا سیزن چل رہا ہے۔ اسی لیے اب تک آزاد حیثیت میں ہی امیدوار ہوں۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان میں اختلاف پیدا ہو گئے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں مسائل تو جنم لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں