فارم میں آنا اچھی بات ہے، خواہش ہے پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتوں، افتخار احمد

افتخار احمد

ملتان سلطانز کے بلے باز اور قومی کرکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے۔

نجی ٹی وی چینل س گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل میں اسلام آباد سے تگڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے، ٹیم کے مقامی اور غیر ملکی تمام پلیئرز اچھی فارم میں ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کافی بیلنس ہے، فائنل میں جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہ جیتے گا۔ مجھے جو ذمہ داری ملتی ہے اس کو نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، جس نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتا ہوں اس میں کم وقت میں رنز کے پیچھے جانا پڑتا ہے۔

افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ٹیم کے اہم پلیئر ہیں تو آپ کو پریشر ہینڈل کرنا پڑتا ہے کیونکہ اچھا بیٹر وہی ہے جو جب بھی جائے ٹیم کو پریشر سے نکالے۔ جس طرح کی پوزیشن میں کھیلتا ہوں اس میں رسک لینا پڑتا ہے، رنز کے پیچھے  جانا، ایوریج برقرارکھنا اورفنشنگ بھی کرنا ہوتا ہے۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا اہم ہے کہ پلیئر نے کس صورتحال میں کیسا کھیلا۔ میں ہمیشہ صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور پی ایس ایل کے فائنل میں بھی یہی پلان ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل پی ایس ایل میں فارم میں آنا اچھی بات ہے، خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔


متعلقہ خبریں