پاکستان کرکٹ ٹیم میں سابق نائب کپتان شاداب خان کے بعد حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے آل راؤنڈر عماد وسیم کی بھی واپسی کا امکان ہے۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ‘میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا۔’
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ‘اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں، اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔’
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ سپر لیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔
پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی
خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پی ایس ایل 9 میں عماد وسیم کی شاندار کارکردگی کے بعد عماد وسیم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے قوی امکانات ہیں۔ سابق نائب کپتان شاداب خان کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔