بالی ووڈ اداکارہ تبو نے بڑا راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ مجھے فلموں میں ڈانٹنے کیلئے کاسٹ کیا جاتا ہے۔
اداکارہ تبو کی ان دنوں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہے جس میں وہ میڈیا نمائندگان کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
تبو سے دورانِ تقریب ایک میڈیا نمائندے نے ان کے کرداروں سے متعلق سوال کیا ۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے فلموں میں ڈانٹنے کیلئے کاسٹ کیا جاتا ہے، اور میری حالیہ فلمیں دیکھ لیجئے تو معلوم ہو جائے گا سب کو میں یا تو ڈانٹ رہی ہوں یا پھر گالی دے رہی ہوں۔