میڈیکل سرجری کے باعث شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
عائشہ عمر نے یہ پیچیدہ سرجری کروانے کے بعد ہسپتال سے ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بیڈ پر پیر سیدھے کر کے بیٹھی ہوئی ہیں اور سرجری کے متعلق بتا رہی ہیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ میرے ڈاکٹر نے میری پیلوک بون کو توڑ کر اس کا ایک حصہ میری کالر بون پر لگایا ہے جہاں سے میری ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور اس کے اوپر ٹائٹینم کی لائننگ کی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میری کمرے کے نچلے حصے کی ہڈی کو ہتھوڑے سے توڑا گیا تاکہ ہڈی کا ٹکڑا لے سکیں جس کے سبب شدید تکلیف ہے لیکن پین کلر کی مدد سے درد کافی حد تک قابلِ برداشت ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ سرجری کے سبب مجھے بات کرنے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے۔ گردن کی جانب تو درد ہے ہی لیکن ٹانگ میں زیادہ تکلیف ہے۔
علاوہ ازیں عائشہ عمر نے سرجری کے بعد انسٹاگرام پر اسٹوری بھی جاری کی جس میں انہوں نے سرجری کے بعد آنے والے ٹانکوں اور اپنے ایکسرے کی تصاویر شامل کیں۔