جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے لئے موبائل سروس میں بہتری کے اقدامات

موبائل

جنوبی وزیرستان کو تاریخی طور پرمواصلات کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

پاک فوج نے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کیساتھ مل کر جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو بہتر بنایا،پچھلے ایک سال میں تقریبا 19مقامات پر موبائل فون کے ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگ اب آپس میں بات چیت کے علاوہ بیرون ملک رہنے والے اپنے عزیز و اقارب سے بھی باآسانی رابطہ رکھ سکتے ہیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی

اس سہولت کی فراہمی کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری حضرات کو ہوا ہے جو اب ملک کے کسی بھی حصے میں رابطہ کر کے بہتر اجناس حاصل کر سکتے ہیں،موبائل فون کی ان سہولیات کی دستیابی علاقے کی عوام کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مقامی طابعلم کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں مواصلاتی ٹاورزنہیں تھے مگر اب اس سہولت کی موجودگی سے یہاں سگنلز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں،ابھی ہم اپنے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں اورملک کے حالات بھی جان سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں