ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب حکومت میں 5 غیر منتخب شخصیات وفاقی وزیر مقرر

غیر منتخب شخصیات

فائل: فوٹو


ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب حکومت میں 5 غیر منتخب شخصیات وفاقی وزیر بن گئیں۔

غیر منتخب شخصیات میں محمد اورنگزیب ، احد خان چیمہ اور محسن نقوی شامل ہیں ، تینوں اس وقت پارلیمنٹ کے رکن نہیں ۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک بھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں کیونکہ ان کی سینٹ کی رکنیت گیارہ مارچ سے ختم ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں ممبران ، مشیر اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے

کابینہ ڈویژن کے نو ٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ارکان پارلیمنٹ کی بطور وفاقی وزیر تقرری آئین کے آ رٹیکل 92 کی کلاز ون کے تحت کی جبکہ غیر منتخب شخصیات محمد اورنگزیب ‘ احد خان چیمہ اور محسن نقوی کی بطور وفاقی وزیر تقرری آئین کے آ رٹیکل 92 کی کلاز ون کو آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کو ملا کر پڑھ کر کی گئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

چونکہ اسحق ڈار اور مصدق ملک کی سینٹ کی رکنیت ختم ہو گئی ہے اس لئے ان دونوں کی تقرری بھی  آ رٹیکل 92 کی کلاز ون کو آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کو ملا کر پڑھ کر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں