چیئر مین پی سی بی محسن نقوی وفاقی وزیر بھی بن گئے

محسن نقوی (mohsin naqvi)

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی وفاقی وزیر بھی بن گئے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق وفاقی وزارت سنبھالنے کے بعد محسن نقوی چیئر مین پی سی بی کا عہدہ بھی اپنے ساتھ پاس ہی رکھیں گے۔

جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کی رکن قومی اسمبلی بننے کا انکشاف
ترجمان پی سی بی کی جانب سیجاری بیان میں کہا گیا کہ محسن نقوی دونوں عہدوں پر ساتھ ہی کام جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ 19 رکنی وفاقی کابینہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف اٹھالیا۔ نئی وفاقی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، شزا فاطمہ، محسن نقوی اور دیگر شامل ہیں۔ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، مصدق ملک اور محمد اورنگزیب بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرونگا ، دوبارہ انتخابات کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

اس کے علاوہ امیر مقام، احد چیمہ، اسحاق ڈار بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک اور ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے بھی صدر مملکت سے حلف لیا۔

دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں