ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل


ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے  اجلاس کی صدارت کی ۔

لاہور، اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔چاند نظر آنے کاباضابطہ اعلان پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔

ماہ صیام  کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے  پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ماہ رمضان امت کے مابین ہمدردی ، ایثار ، اخوت اور تعاون کا پیغام لے کر آتا ہے ،ماہ مبارک کے آغاز پر اقوام عالم اور مسلم امہ سے اپیل ہے وہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے علاوہ بھارت ، بنگلہ دیش، افغانستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، وہاں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے نیوزی لینڈ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، رویت ہلال کمیٹی کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ،نیوزی لینڈ میں یکم رمضان المبارک 13 مارچ بروز بدھ کو ہوگا ۔


متعلقہ خبریں