مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو حکومت نہیں چل پائے گی ، فواد چوہدری

fawad chaudhry

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا  کہ ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے لیکن ہمارا اپنا راستہ ہے، اسی کی تو سزا مل رہی ہے،  سب کیسز ختم ہوں گے تو 9 مئی واقعات پر کیسز شروع ہو جائیں گے۔

کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

حکومت چلنے سے متعلق سوال پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے اگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں جا سکے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، انتخابات میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔


متعلقہ خبریں