ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Rain

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا،محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

گلیات اور گرد و نواح میں بھی گزشتہ روز بادل برسے جس سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں مزید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 9 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، 11 مارچ اور 12 سے 14 مارچ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری گلیات میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 12 مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے،بلوچستان میں 9 سے 13 مارچ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مریم نواز کا پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 10 سے 15 فیصد کرنے کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک ،چکوال میں 11 سے 14 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 10 اور 12 مارچ سے آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 12مارچ کو ملک میں داخل ہوگا،سندھ کے جنوبی 8اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوامیں 13اور14مارچ کوچند مقامات پرموسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے،ایڈوائزری کے مطابق 11 سے 15 مارچ تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں