پاک نیوزی لینڈ سیریز: شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی متوقع

شاداب کان

رواں سال اپریل میں ہونے والی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 9،سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف سیریز میں شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں بہتر کارکردگی کے ابعث شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹر سلمان علی آغا اور حیدر علی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

یونائیٹڈ اور کنگز کے کپتانوں کے درمیان گرما گرمی، شاداب نے غلط فہمی قرار دے دیا

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی خطرے میں نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں